فنڈز میں کمی سے غیر ملکی طلبا ء مشکلات سے دوچارہیں، امیگریشن حکام

0
127

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک امیگریشن کولیشن ایجوکیشن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اکیڈمک ریکوری پلان کے لیے فنڈز میں کمی سے غیر ملکی طلبا کو درپیش مشکلات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے تارکین طلبا دیگر طلبا کے مقابلے میں پیچھے رہ جائیں گے ، ایڈووکیٹس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ اگر غیر ملکی طلبا کو انگریزی سیکھنے کے کورسز (ای ایل ایل ایس ) میں مدد نہ دی گئی تو وہ ایک سال پیچھے چلے جائیں گے ۔ 4.8 بلین ڈالر کا وفاقی اے آر پی فنڈ تمام سکولوں اور کالجز کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ امریکی اور غیر ملکی طلبا کو برابری کی سطح پر تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں اور غیر ملکی طلبا کی انگریزی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی کلاسز اور رہنمائی فراہم کی جائے ، نیویارک میں پبلک سکولوں کے 37 فیصد طلبا کو انگریزی زبان بولنے میںمسائل کا سامنا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here