آلودگی میں کمی، لاہور دنیا کے چوتھے نمبر پر

0
36

لاہور(پاکستان نیوز) سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی کا سلسلہ جاری، ہلکی کرنوں میں چلتی ٹھنڈی ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ صبح کے اوقات میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے بدستور سر فہرست، اے کیو آئی کی مجموعی شرح 207 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کافی نیچے آگیا۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کی صبح موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم ،موٹروے سب سیکٹر ایم فور عبدالحکیم سے شیر شاہ ملتان اور موٹروے ایم فائیو ملتان سے ٹرنڈہ محمد پناہ تک دھند کی وجہ سے بند رہیںحد ِنگاہ میں بہتری آنے کے بعداین ایچ اے کے مطابق موٹروے کا ایم فائیو ،ایم فور سکھر ،گھوٹکی ،رحیم یارخان، اوچ شریف اور ملتان خانیوال ،شورکوٹ گوجرہ سیکشن، ایم فورسیکشن 119سے 180تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here