سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، پاکستان جلد سری لنکا بننے والا ہے:عمران خان

0
66

راولپنڈی(پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں، پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا عوام باہر نکل آئیں گے، سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ملکی حالات اور دھاندلی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی حالات سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا گیا کہ انتخابات میں تحریک انصاف کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا، مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی گئی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پْرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی، سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف نے ڈیل کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، وکلائ تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here