فاشزم سے انکار: امریکہ بھر میں ٹرمپ مخالف مظاہروں کا آغاز

0
139

نیویارک (پاکستان نیوز)گروپ ”فاشزم سے انکار“ نامی نے ملک کے 25سے زائد شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، گروپ کے مطابق یہ مظاہرے روزانہ کی بنیاد پر دو مہینوں تک جاری رہیں گے اور ان مظاہروں کو مزید 500شہروں تک بڑھایا جائے گا ، نیویارک کے علاقہ مڈ ٹاون مینہیٹن میں سینکڑوں افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مارچ کیا ۔صرف نیویارک کے مظاہرے میں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا ،مظاہرے میں دو ہزار سے زائد افراد صدر ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے انہیں ،انتہا پسند اور آمر قرار دیا ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کارل ڈگلس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں اور یہ دونوں مل کر امریکی ساکھ اور روایات کو پامال کر رہے ہیں ،واشنگٹن اسکوائر پارک میں لوگوں کے بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ اگر امریکہ کو بچانا ہے تو پھر ٹرمپ کو ہرانا ہو گا کیونکہ ٹرمپ اور امریکہ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس پر لوگوں نے بیک آواز کہا کہ “ ٹرمپ پینس آوٹ آوٹ “ ،خاتون مقرر یما کپلن نے کہا کہ ہم ٹرمپ اور پینس کو عہدے سے ہٹانے کے لئے 60 دن کی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں ہم لاکھوں افراد کو منظم کررہے ہیں کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کو اپنے حق میں بدلنے کی سازش کر رہے ہیں، ہم ایک فاشسٹ شخص کو ایسا نہیں کرنے دینگے،گروپ کے عہدیدار سبیل نے کہا کہ صدر ٹرمپ خطرناک روش اختیار کر کے لوگوں کے جذبات کو ا±بھار رہے ہیں ،اس فاشسٹ حکومت کے خاتمے تک ملک بھر کے لوگوں نے سڑکوں پر رہنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ساتھ لانے کا وعدہ کیا ہے ،نیویارک سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کو امریکی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مظاہرے میں شامل کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here