نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ وہ جرم ہے جسے اسلام قبول نہیں کرتا۔عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام تشدد کے خلاف ہے اور کبھی کسی بھی قسم کے تشدد کو قبول نہیں کرتا۔عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ مذہبی اور دانشورانہ معاملات پر، جیسا کہ ایسے الفاظ جو مکمل یا جزوی طور پر اشتعال انگیز ہوں، ان معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی تشدد نہیں کرنا چاہیے۔اٹلی کے شہر رمنی میں ہونے والے بین المذاہبی مذاکرات کے دوران مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایمان رکھنے والے کو تمام لوگوں سے محبت کرنی چاہیے چاہے وہ اس سے متفق ہوں یا نہیں۔