دنیا کی سب سے طاقتورتائیوانی کمپنی کی امریکہ میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

0
14

نیو یارک(پاکستان نیوز)ٹرمپ کی سربراہی میں وائٹ ہائوس میں ہونیوالی 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی تقریب نے سب کو حیران کر دیا ، جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی سب سے طاقت ور ترین تائیوانی کمپنی ”تائیوان سیمی کنڈکٹر مینیوفیکچرنگ کمپنی” کے سی ای او کے ساتھ 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔تائیوان کے صدر لائی چھنگ۔ٹو نے تائیوانی سیمی کنڈکٹر مینیو فیکچرنگ کارپوریشن، ٹی ایس ایم سی ، کی جانب سے امریکہ میں مجوزہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امریکہ اور تائیوان کے تعلقات کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔تائیوان کے صدر نے مزید کہا کہ یہ اقدام امریکی حکومت کی جانب سے کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے۔تائیوان کے صدر اور ٹی ایس ایم سی کے چئیر مین سی سی وئے نے جمعرات کی سہ پہر تائپے میں تائیوان کے صدارتی دفتر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کی۔وئے نے کہا کہ ٹی ایس ام سی جب تائیوان سے باہر کسی مقام پر کوئی پروڈکشن لائن تعمیر کرتا ہے تو وہ ہمیشہ صارفین کی مانگ کی بنیاد پر کرتا ہے۔ اور یہ کہ اس کی پروڈکشن لائنز اگلے تین سال کے لیے پہلے ہی مکمل طور پر بک ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی ان کی کمپنی ٹی ایس ایم سی تائیوان سے باہر کسی مقام پر کوئی پروڈکشن لائن تعمیر کرتی ہے تو وہ ہمیشہ صارفین کی مانگ کی بنیاد پر کرتی ہے۔ایک سو ارب ڈالر کی یہ سرمایہ کاری، امریکہ میں 65 ارب ڈالر تک کی اس سرمایہ کاری کے علاوہ ہے جس پر ٹی ایس ایم سی گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں تیار ہو گئی تھی، جس کے تحت امریکہ کی مغربی ریاست ایریزونا میں چپ کے تین نئے پلانٹس ، چپ پیکیجنگ کی دو فیکٹریاں اور ایک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔تائیوان کے صدر کے تبصرے اس کے دو روز بعد سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چپ کی کمپنی کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here