نیویارک میں اسلامو فوبیا برداشت نہیں، اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز

0
11
FILE PHOTO: New York State Attorney General Letitia James speaks in White Plains, New York, U.S., December 2, 2021. REUTERS/Joy Malone/File Photo

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کا کہنا ہے کہ نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کاررائیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا جو لوگ مسلم خواتین کیساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں گے تو ان کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین کرے۔ کسی بھی شخص کا نفرت انگیز اقدام اسی کیلئے زندگی کی لعنت بن سکتا ہے۔ ہم کسی کو اسلامو فوبیا کی کاررائیاں کرنے یا نیویارک کے کسی بھی شہری کو غیر محفوظ بنانے کی اجازت نہیں دینگے، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پریس نوٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایک شخص نے 17 سالہ مسلم لڑکی کے پاس جا کر اس کا زبردستی حجاب اُتار دیا تھا، پھر چیخ کر کہا تمہیں اسے یہاں پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے وہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ لڑکی خوفزدہ تھی اسے ڈر تھا کہ کہیں یہ شخص اسے جانی نقصان نہ پہنچا دے۔ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس لڑکے کی تصاویر جاری کی ہیں اور عوام سے کہا ہے کہ جو بھی اس کی نشاندہی کریگا اسے انعام دیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here