معاشی ترقی :شرح 68 سال بعد منفی

0
191

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں کورونا، لاک ڈان اور ٹڈی دل نے معیشت کو بدترین نقصان پہنچایا، معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہو گئی۔ سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن کی زیر صدارت نیشنل اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا، لاک ڈان اور ٹڈی دل نے معیشت کو بدترین نقصان پہنچایا، معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہو گئی، 1952 میں معاشی ترقی کی شرح منفی ہوئی تھی، شرح نمو سال 1952 میں منفی 1.81 فیصد تھی۔ اعلامیے کے مطابق معاشی ترقی کی شرح منفی 0.38 فیصد رہی، معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 4 فیصد تھا،زرعی شعبے میں شرح نمو 2.67 فیصد رہی، زرعی شعبے میں شرح نمو کا ہدف 2.9 فیصد تھا، کپاس کی پیداوار میں 6.92 اور گنے کی پیداوار میں 0.44 فیصد منفی گروتھ ہوئی، پیاز ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا،لائیو اسٹاک میں شرح نمو 2.5 فیصد رہی، جنگلات میں شرح نمو 2.29 فیصد رہی،صنعتی ترقی کی شرح منفی 2.64 رہی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.7 فیصد کمی آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here