اسلام آباد(پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے پیشِ نظر امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں ویزا سروسز معطل کر دیں۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفارتخانے اور قونصل خانوں کی تمام ویزا اپائنٹمنٹس آج سے معطل کر دی گئی ہیں۔ سفارت خانے کے مطابق ویزا سروس جلد بحال کی جائے گی تاہم فی الحال اس کی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی، امریکی شہریوں کے لیے خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔