گورنر کومیو کا گیارہ سالہ دور آغازامید افزاء تھا مگر اختتام اچھا نہ ہو سکا

0
118

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کے 56ویں معروف سابق گورنر اینڈریو کومو نے بھرپور لگن اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا اور 11سالہ دورانیہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور قوانین کی منظوری دی لیکن وہ ان کے کیئر ئیر کا اختتام آغاز کی طرح اچھا نہیں ہوسکا ، سابق گورنر اینڈریو کومیو کو اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی جنسی ہراسگی سکینڈلز کی وجہ سے عہدے سے برطرف ہونا پڑ گیا ، اینڈریو کومو کے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے قبل گیارہ خواتین میڈیا پر آ گئیں جنھوں نے اینڈریو کومو کی جانب سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے ، کومو کیخلاف مقامی پولیس سٹیشن میں رپورٹ بھی درج ہو چکی ہے جبکہ اسمبلی اراکین نے ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کی بھی تجویز دی جس کو اسمبلی سپیکر نے اس لیے مسترد کر دیا کیونکہ وہ اپنے عہدے سے برطرف ہو چکے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here