نیویارک (پاکستان نیوز)جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر شروع ہونیوالے فسادات کے دوران ٹیکسی سروس اوبر کو سیاہ فاموں کے ریسٹورنٹس کو ڈلیوری فیس معاف کرنے پر 91 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کمپنی کا اس حوالے سے امریکن آربیٹریشن ایسو سی ایشن کے ساتھ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ، ٹیکسی کمپنی اوبر کی شرائط کے حوالے سے امریکن ایسو سی ایشن کے ساتھ بنیادی حقوق کا تنازعہ طے کیا جائے گا، قانونی مدد فراہم کرنے والی بڑی کمپنی میکارتھی کونسووے نے ٹیکسی سروس اوبر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سکیم کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا ہے، قوانین سے تجاوز کرنے کے الزامات پر ٹیکسی کمپنی اوبر پر سخت سزائیں عائد کی جا سکتی ہیں، قانون کے مطابق جو فریق ثالثی کے اخراجات ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ پہلے سے طے شدہ ثالثی سے محروم ہوتے ہیں،ٹیکسی کمپنی اوبر کو اس سلسلے میں 91 ملین ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا ہوگی جس سے کمپنی ڈیفالٹ ہونے سے سمیت دیگر خدشات کا سامنا کر سکتی ہے۔