واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی خطے میں ہمارا ایک اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عالمی شراکت دار جبکہ پاکستان ایک حساس خطے میں ہمارا قابل قدر اتحادی ہے محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف خطے میں بلکہ امریکی پالیسیوں اور مشترکہ ترجیحات کے اعتبار سے بھارت عالمی سطح پر امریکا کا ایک انمول شراکت دار ہے جب ان سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا، پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ایک اور اہلکار نے کہا کہ پاکستان اب بھی حساس خطے میں امریکا کا اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک ہے محکمہ خارجہ کے اہلکار نے پاکستان میں داخلی سیاسی تبدیلیاں امریکا کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہیں،اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ داخلی سیاسی تبدیلیوں سے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی امریکی خواہش میں تبدیلی نہیں آئے گی۔