190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنائے جانے کا امکان

0
4

اسلام آباد (پاکستان نیوز) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں18دسمبر کو محفوظ کیے جانے والے فیصلے کو نہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔ عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 6 جنوری کا دن مقرر کیا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کا اعلان 6 جنوری کو ہونے کا امکان نہیں ہے۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایک سال میں کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جج نے پہلے کہا تھا کہ فیصلہ 23 ??دسمبر کو سنایا جائے گا، تاہم بعد ازاں انہوں نے فریقین کے وکلا کو بتایا۔ کہ اس کا اعلان 6 جنوری کو کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے 6 جنوری کو فیصلہ سنانے کا امکان نہیں تھا اور 6 جنوری کو وکلائ کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔قومی احتساب بیورو نے عمران خان کو 13 نومبر 2023 کو کرپشن ریفرنس میں گرفتار ظاہر کیا۔عمران خان پر برطانیہ میں بازیابی کے بعد رقم کی پاکستان منتقلی سے قبل پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ رقم سرکاری کٹی میں منتقل کی جانی تھی لیکن معاہدے کے تحت اسے ملک ریاض کے حوالے کر دیا گیا اور اس کے بدلے میں القادر یونیورسٹی کے لیے 458 کنال اراضی ان سے حاصل کر لی گئی جس کا 2019 تک کوئی وجود نہیں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here