کیپٹل ہل کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے والا ڈرائیور ،اہلکار ہلاک

0
85

واشنگٹن (پاکستان نیوز)واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر جمعے کو ایک کار کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرانے کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور مشتبہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ، کیپیٹل پولیس کی عبوری سربراہ یوگا ناندا پٹ مین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کار ٹکرانے کے بعد ایک ہاتھ میں خنجر لے کر پولیس آفیسرز کی طرف دوڑ پڑا اور اس نے ایک آفیسر پر خنجر سے وار کیا۔ پولیس کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس سے حملہ آور زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والے پولیس آفیسر کی شناخت ولیم بلی ایونز کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ 18سال سے امریکی کیپیٹل پولیس کے فرسٹ ریسپونڈر یونٹ کا حصہ تھے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آور کی شناخت 25 برس کے نوحا گرین کے نام سے کی ہے۔تفتیش کار ان کے ماضی کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملہ آور کی ذہنی صحت کا اندازہ لگایا جا سکے اور اس حملے کے مقاصد کا تعین ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here