چارسدہ موٹروے پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان لٹ گیا

0
20

چارسدہ(پاکستان نیوز) چارسدہ موٹروے پر ڈاکو پاکستانی نژاد امریکی خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ خاندان کے سربراہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق کابلی کورونہ کے قریب لوٹ مار کا یہ واقعہ پیش آیا جس میں تین مسلح ڈاکووں نے ٹائر بلاسٹر سے گاڑی کے ٹائر ناکارہ بنائے۔ خاتون کا کہنا ہے وہ امریکا سے پاکستان عید منانے آئی تھی۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلی خیبر پختونخوا سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here