امریکہ میں پاکستانی طلبہ کی تعداد بڑھنی چاہیے:مسعود خان

0
125

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کی امریکہ آمد کے لحاظ سے گزشتہ سال ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سال یہ تعداد 8000تھی اور اس میں17فیصد اضافہ ہوا، ہماری آبادی اور پاکستان کی یونیورسٹیوں سے نکلنے والے طلبا کی تعداد کے پیش نظر یہ تعداد مزید بڑھنی چاہیے، امریکہ میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء ہونے چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے سٹڈی آف دی یو ایس انسٹی ٹیوٹس (سوسی) پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر آئے پچیس پاکستانی طلبا کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔”سوسی” پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لئے 5ہفتوں پر محیط پروگرام ہے۔2010سے ہر سال منعقد ہونے والا یہ پروگرام نوجوان کو امریکی معاشرے، تاریخ اور اقدار کو دیکھنے اور اس کا بغور مطالعہ کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے طلباء کو ”سوسی” پروگرام کے لئے ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here