ٹکٹ کا حصول: امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا میگا سینٹرز پر پی آئی اے کاو¿نٹرز قائم

0
168

 

اسلام آباد (پاکستان نیوز) نادرا نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو نادرا میگا سینٹرز پر پی آئی اے کاو¿نٹر کی سہولت فراہم کر دی ۔ فیصلہ حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر کیا گیا۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی اب پی آئی اے ٹکٹ کے حصول کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں موجود نادرا میگا سینٹرز پر ٹکٹ کی رقم جمع کرائیں گے۔ میگا سینٹرز ڈی ایچ ای، سیمنز کورنگی، نارتھ ناظم آباد کراچی، نادرا سینٹر اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدرآباد، میگا سینٹر لاہور، میگا سینٹر گوجرانوالہ، میگا سینٹر پشاور، میگا سینٹر فیصل آباد، میگا سینٹر اسلام آباد اور میگا سینٹر راولپنڈی پر ٹکٹ رقوم جمع ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here