نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 3کھرب ڈالر کا امدادی ریلیف پیکج منظور کر لیا ہے جس کے تحت تمام ایسے متاثرین جوکہ کاروباری طور پر متاثر ہوئے ہیں کی بھرپور مالی مدد کی جائے گی ، ڈیموکریٹس کی جانب سے ریلیف پیکج کی منظوری سے ری پبلیکنز پر دباﺅ پڑے گا کہ وہ بے روز گار ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ڈیموکریٹس سے مشاورت کو یقینی بنائیں ۔