کمیونٹی کے مسائل پر خواتین سکالرز کا پروگرام 28مارچ کو منعقد ہوگا

0
150

پروفیسر شبانہ میر ، پروفیسر جولین ہیمر اسسٹنٹ پروفیسر کائی لا رینی ویلر ،کسیا علی اسلام فوبیا پر رائے دینگی

نیویارک (پاکستان نیوز) معاشرے میں مثبت پہلوﺅں کو اجاگر کرنے اور کمیونٹیز کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مسلم خواتین سکالرز کا پروگرام مورخہ28مارچ بروز اتوار شام 7بجے ہوگا جس میں مسلم خواتین سکالرز اسلام فوبیا ، کالے افراد کیخلاف نفرت آمیز واقعات کی کمی اور دیگر مسائل کے حل پر روشنی ڈالیں گی ، پروگرام سے خطاب کرنے والے مسلم خواتین میں امریکن اسلامک کالج کی جنرل ایجوکیشن کوارڈینیٹراور انتھروپولوجی کی پروفیسر شبانہ میر ، یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کی ایسو سی ایٹ پروفیسر جولین ہیمر ، گرینڈ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی میں گلوبل سٹڈیز اینڈ ڈیجیٹل سٹڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر کائی لا رینی ویلر ، بوسٹن یونیورسٹی میں ری لیجن کی پروفیسر کسیا علی ، ٹرینٹی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ساجدہ جلال زئی اور مرسر یونیورسٹی میں ری لیجن کی اسسٹنٹ پروفیسر شہناز حقانی بھی پروگرام سے خطاب کریں گے جس کے دوران کمیونٹی کے مسائل کے حل پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here