امریکہ میں رہنے والے انڈین جمہوریت کیلئے کھڑے ہوں: راہل گاندھی

0
45

واشنگٹن(پاکستان نیوز) انڈیا کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ میں قیام پذیر انڈین افراد جمہوریت اور ملک کے آئین کے لیے کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین وزیراعظم کے سخت مخالف راہول گاندھی نے مودی اور ان کی بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ملک کو تقسیم کرنے، بے روزگاری اور تعلیم جیسے اہم مسائل پر توجہ دینے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ 52 سالہ راہل گاندھی نے مین ہٹن کے جیکب جیوٹس سینٹر میں انڈین اوورسیز کانگریس یو ایس اے کے پروگرام میں تقریبا 700 افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے لیے بدتمیزی کرنا، مغرور ہونا، متشدد ہونا، یہ انڈین اقدار نہیں ہیں۔ راہول گاندھی امریکہ کے تین شہروں کے دورے پر رہے ہیں جس کے دوران وہ کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی اور واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریس کلب میں خطاب کریں گے۔ دریں اثنا، امریکی کانگریس کے رہنماں نے نریندر مودی کو رواں ماہ کے آخر میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here