واشنگٹن(پاکستان نیوز) دنیا کی طاقتور ہندو خاتون تلسی گبارڈ امریکہ کی نئی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ہونگی جو 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کرینگی۔ عرب ٹی وی کے مطابق کرما یوگی کہلانے والی 43 سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو ر کن تھی والدین امریکی ہیں جن کا بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں تاہم انکی والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیا۔ تلسی گبارڈ کی پہلی شادی 2006 میں طلاق پر ختم ہوئی ، دوسری شادی 2015 میں ہوئی لیکن انکی کوئی اولاد نہیں تلسی نے امریکی پارلیمنٹ میں بھگوت گیتا پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا، انکے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، انہوں نے گجرات فسادات میں مودی پر امریکی ویزا پابندی کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔