کرونا وائرس کرائسز میں پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین

0
166

اپنا واشنگٹن چیپٹر گزشتہ تین ماہ سے ہر ہفتے فری فوڈ تقسیم کر رہا ہے، اس کے علاوہ فری کرونا ٹیسٹ کلینک کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کرائسز میں پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا،پاکستانی امریکی ڈاکٹرز اپنا کے واشنگٹن چیپٹر گزشتہ تین ماہ سے ہر ہفتے فری فوڈ تقسیم کر رہے ہیں، اس کے علاوہ فری کرونا ٹیسٹ کلینک کا انعقاد اپنا ڈی ایم وی واشنگٹن ورجینیا میری لینڈ چیپٹر نہ صرف فوڈ ڈرائیور فری کرونا ٹیسٹ کلینک قائم کیا اس کے ساتھ ساتھ ایگزپنڈریا ہسپتال کو حفاظتی لباس ماسکN-95اور دیگر طبی سامان سینکڑوں کی تعداد میں عطیہ کیا ڈاکٹر طاہر شیخ ڈاکٹر راشد منیر ڈاکٹر یوسف ڈاکٹر حبیب چوٹانی ڈاکٹر طیب رانا ڈاکٹر سلطان چودھری ڈاکٹر طلحہ صدیقی ،ڈاکٹر یوسف اور دیگر شامل ایگزپنڈریا ہسپتال میں طبی سامان عطیہ کے وقت کے ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر جرمی گراف نے پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کے پیش نظر اس کو ہیرو قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی امریکن ڈاکٹرز نہ صرف کرونا وائرس میں اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس کے ساتھ حفاظتی طبی سامان بھی عطیہ کر رہے امریکن قوم اور ڈاکٹروں کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتیں، اس طرح دیگر پرستوں میں پاکستانی اراکین ڈاکٹروں کو عوامی اور حکومتی اداروں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here