واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) فلسطین کے حامیوں کی جانب سے امریکہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک، مشی گن سمیت متعدد شہروں میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فورسز کے مظالم کی مذمت کی جا رہی ہے جبکہ بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں کردار ادا کرے ، اسرائیلی فورسز کی جارحیت اور بربریت کی وجہ سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جس میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔