نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے ٹائم سکوائر سب وے سٹیشن سے صادق نامی نوجوان کو اے کے 47 اور گیس ماسک پہنے حراست میں لے لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق 18 سالہ صادق کو سب وے سٹیشن سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ساڑھے بارہ بجے کے قریب گیس ماسک پہنے، اے کے 47 گن پاس لیے سٹیشن پر اپنا موبائل فون چارج کر رہا تھا، صادق کے مطابق اس کی گن خالی تھی جبکہ اس نے اپنی پیچھے والی جیب میں لوڈڈ میگزین بھی رکھی ہوئی تھی، پولیس کی جانب سے ملزم پر تاحال فردجرم عائد نہیں کی گئی ہے، واضح رہے کہ نوجوان صادق کے باپ 43 سالہ اینڈریو کو پولیس سے بچ نکلنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا، پولیس اینڈریو کو کسی جرم میں حراست میں لینا چاہتی تھی جس پر ملزم نے پولیس سے بچ نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے گاڑی تیز دوڑائی تو وہ مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں سے جا ٹکرائی اور بعد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم جان کی بازی ہار گیا۔