ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو امیگریشن پابندیاں مزید سخت ہونگی

0
104

 

نیویارک (پاکستا ن نیوز) صدر ٹرمپ کے سینئر ایڈوائزر سٹیفن میلر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوگئے تو غیر قانونی تارکین کو مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، این بی سی نیوز کو انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین کے حوالے سے ابھی کافی اقدامات منتظر ہیں ،انھوں نے کہا کہ اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ ہر سال کتنے غیر قانونی تارکین کو اسائلم دیا جار ہا ہے ، اس حوالے سے بھی نئی پالیسی متعارف کروائی جا سکتی ہے ، انھوں نے گرین کارڈ اور ویزوں کے اجراح کے حوالے سے سوال کے جواب کو گول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس امیگریشن سسٹم کو مربوط اور امریکی شہریوں کے لیے مددگار بنانے کے حوالے سے کافی آپشن موجود ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here