جنیوا(پاکستان نیوز) پاکستان امراض قلب سے اموات میں دنیا میں30 ویں نمبر پر آ گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں ، ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کو بھی امراض قلب کے خطرات لاحق ہیں،جن کی بڑی وجہ تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر ہیں۔