واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی صحافی نے اپنے مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوج کو ذاتی غنڈوں کے سکواڈ میں بدلنے کا ارادہ رکھتے تھے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع اپنے کالم میں میکس بوٹ نے ٹرمپ کے دور میں کئے گئے چند فیصلوں کو بنیاد بنا کر یہ کہا اگر انہیں دوسری بار صدارت مل جاتی تو شاید وہ فوج کو اپنے ذاتی سکواڈ میں تبدیل کردیتے۔مضمون میں ایک میمورنڈم کا حوالہ دیا گیا جو ٹرمپ کے ڈائریکٹر برائے صدارتی افسران جانی میک اینٹی کی جانب سے ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔میمو کے تین ہفتوں بعد مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔صحافی نے لکھا کہ کس طرح میک اینٹی، جس کی اقتدار کی راہداریوں میں آمد ٹرمپ کے بیگ اٹھانے سے شروع ہوئی۔اب ایک سینئر حکومتی عہدیدار کو محض اس لیے عہدے سے ہٹوانے کیلئے راہ ہموار کر رہا تھا کیوں کہ وہ انہیں ٹرمپ کا زیادہ وفادار نہیں سمجھتا تھا۔