اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت100سے زائد ممالک کو کینسر کے علاج میں استعمال ہونیوالی سات اہم ادویات غیر معیاری ہونے کے باوجود برآمد کی گئی، ان ملکوں میں پاکستان، نیپال، ایتھوپیا، شمالی کوریا کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان ادویات میں موثر جز کی مقدار کم ہونے کے علاوہ بعض میں زہریلے اجزا بھی پائے گئے، یہ ادویات بریسٹ، اووریئن، لیوکیمیا، کولوریکٹل کینسر اور خون کے کینسر میں استعمال کی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کے مطالبے کے باوجود عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری کینسر ادویات پر تاحال کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، دوا ساز کمپنیاں اور ریگولیٹری ادارے بھی خاموش ہیں۔











