سان فرانسسکو(پاکستان نیوز)خالصتان تحریک نے امریکہ کا رخ کر لیا، سان فرانسسکو میں خالصتان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ایک لاکھ ستائیس ہزار سکھوں نے الگ وطن کے حق میں فیصلہ دیا، سکھ کمیونٹی نے ریفرنڈم میں بھرپور تعداد میں حصہ لیا اور الگ وطن کے قیام کے حق میں فیصلہ دیا، ریفرنڈم کے دوران سکھوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، سکھوں کی بڑی تعداد نے خالصتان کے حق میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر ہزاروں سکھوں نے خالصتان کا خصوصی پرچم بھی سر بلند کر رکھا تھا، ریفرنڈم میں مرد وخواتین کے علاوہ معمر افراد کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا، واضح رہے کہ آزاد خالصتان تحریک آغاز 2021 میں کینیڈا سے ہوا تھا جس کے بعد یہ سلسلہ بھارت، امریکہ سمیت مختلف ممالک تک پھیل گیا۔