جوبائنڈن یاٹرمپ کی فتح پر خانہ جنگی ہوسکتی ہے

0
165

نیویارک (پاکستان نیوز) سی آئی اے کے سابق آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جائے گا ، انھوں نے بتایا کہ جوبائیڈن کے جیتنے کے باوجود خانہ جنگی کا خدشہ ہے کیونکہ سفید فام افراد کی اکثریت ٹرمپ کی شکست کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگی جس کی وجہ سے عدم برداشت کے بڑھنے کا خدشہ ہے ، انھوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ٹرمپ یا بائیڈن کی فتح لوگوں کے ہجوم کو مشتعل کرنے کے لیے کافی ہوگی جس کے بعد پرتشدد احتجاج ، ہنگامے یا پھر بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا آغاز ہو سکتا ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کے حمایتی افراد بھاری اسلحے کے ساتھ ریلیاں نکال چکے ہیں خاص طور پر سفید فام اور سیاہ فام افراد نے فوجی لباس زیب تن کیے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ریلیاں نکالی ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here