ٹرمپ کا دوربارہ انتخابات خطرناک ثابت ہوسکتا ہے : میری ٹرمپ

0
113

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب ”ٹو مچھ اینڈ نیور انف “ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک کے لیے مزید چار سال ٹرمپ کا انتخاب خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، انھوں نے کتاب میں اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ کس طرح ان کے خاندان کے افراد نے دنیا کے خطرناک ترین شخص کو پروان چڑھایا ہے ، میری ٹرمپ نے کتاب پڑھنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل ایک مرتبہ ضرور سوچیں کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ، انھوں نے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں ناکامی ، منافرت اور نسل پرستی پرمبنی بیانات کی روشنی میں اس بات کو باور کرانے کی کوشش کی کہ ٹرمپ کسی صورت ملک کے لیے بہترین انتخاب نہیں ہو سکتے ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here