رابطہ سربسر شمالی امریکہ کے زیراہتمام نئی نسل

0
160

کے نمائندہ شعرا وشاعرات کا آن لائن مشاعرہ
25جولائی کو روشن امکان وفکر کے حامل ادبی و شعری نمائندے بذریعہ زوم اپنی تخلیقات پیش کریں گے
جہان امکاں کے عنوان سے منعقدہ مشاعرے کی نظامت سیما نقوی
اور کاشف حیدر کریں گے، صدارت حماد نیازی کی ہوگی

شکاگو(پاکستان نیوز)شمالی امریکہ میں اردو زبان وادب کی ترویج و فروغ کے لئے فعال اور ربط اردو بہرحال ہے سربسر کی داعی تنظیم رابطہ سربسر ہفتہ25 جولائی کو نئی نسل کے پر امکان وتازہ فکر شعراءاور شاعرات کے ہمراہ زوم آن لائن مشاعرہ منعقد کرےگی۔ شکاگو کے وقت کے مطابق12بجے منعقد ہونے والا یہ پروگرام رابطہ سربسر کے پیج کے علاوہ منتظمین کی فیس بک وال پر بھی دیکھا جاسکے گا۔منتظمین میں مجید اختر، امین حیدر، سیمانقوی، کاشف حیدر شامل ہیں۔مشاعرہ کی صدارت حماد نیازی کریں گے۔جبکہ نظامت کے فرائض سیمانقوی اور کاشف حیدر انجام دیں گے۔ مزید معلومات کے لئے منتظمین سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here