شوہر کو کافی میں زہر ملاکر دینے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

0
171

 

اکثر کافی اور کھانے کے بعد سستی محسوس کرتا تھا جسکے بعد میں نے خفیہ کیمرہ لگا کر نگرانی کی :شوہر

نیویارک (پاکستان نیوز) کوئینز میں خاتون پر شوہر کو کافی میں زہر ملا کر دینے کا الزام سامنے آیا ہے ، دی پوسٹ کے مطابق خاتون کی زہر دینے کی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی ہے ، 70سالہ سونچا کے خلاف مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔63سالہ بارون نے پولیس کو بتایا کہ اکثر کھانا کھانے کے بعد میں 16گھنٹے تک سوتا تھا اور عجیب سے سستی اور کاہلی محسوس ہوتی تھی ، بیوی پر شک ہونے پر میں نے کچن میں خفیہ کیمرہ نصب کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون خانہ کاکروچ مارنے والے باریک ایسڈ کو میری کافی اور کھانے میں ملا کر دے رہی تھیں ، پولیس نے ملزمہ کو باریک ایسڈ ، کافی پوٹ اور دیگر سامان کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here