برطانوی پاکستانی سفارتکار فوزیہ یونس نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

0
108

لندن(پاکستان نیوز) برطانوی پاکستانی سفارتکار فوزیہ یونس نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے جب وہ ٹورنٹو میں برٹش قونصل جنرل تعینات ہو گئیں۔فوزیہ یونس، جو اس وقت اسلام آباد میں ایک سینئر برطانوی سفارت کار کے طور پر کام کر رہی ہیں، اپنا نیا کردار سنبھالنے کے لیے جلد ہی کینیڈا روانہ ہوں گی۔انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ٹورنٹو میں ہز میجسٹی کے برطانوی قونصل جنرل کے طور پر تقرری کا اعزاز حاصل کیا ہے جوکہ میرے لیے خاص لمحہ ہے یہ پہلا موقع ہے کہ ایک برطانوی مسلمان خاتون کو سفارتی عہدے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ میری طرح نظر آنے والی لڑکیوں کو جو کمیونٹیز کے اندر اور باہر سے تعصب، نسل پرستی اور جنس پرستی کا مقابلہ کر رہی ہیں وہ بھی اپنی کاوشوں سے کامیابی کی منازل طے کر سکتی ہیں ، فوزیہ یونس نے پہلی تاریخ اس وقت رقم کی جب وہ تین سال قبل اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر مقرر ہوئیں، وہ پہلی پاکستانی نژاد سفارت کار بنیں جنہیں اس کردار میں تعینات کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here