میری لینڈ کی عدالت کا قتل کے ملزم عدنان سید کیخلاف نئی سماعت مقرر کرنے کا حکم

0
99
FILE - Adnan Syed gets emotional as he speaks to reporters outside the Robert C. Murphy Courts of Appeal building after a hearing, Thursday, Feb. 2, 2023, in Annapolis, Md. A Maryland court did not give the family of the murder victim in the case chronicled in the hit podcast “Serial” enough time to attend a court hearing in person that led to Syed's release, a Maryland appellate court ruled Tuesday, March 28, and it ordered a new hearing to be held. (Barbara Haddock Taylor/The Baltimore Sun via AP, File)

نیویارک (پاکستان نیوز) میری لینڈ کی عدالت نے قتل کے جرم میں بیس سال سے زائد سزا کاٹنے والے مسلم عدنان سید کے جرم پر پوڈ کاسٹ میں شکوک شبہات کے بعد ان کو گھر میں نظر بند کرتے ہوئے ان کیخلاف نئی سماعت شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے ، اگرچہ سید کی سزا بحال کردی گئی ہے، لیکن اسے دوبارہ حراست میں نہیں لیا جائے گا۔2ـ1 کے فیصلے میں، میری لینڈ کی اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ریاست کا قانون متاثرین کو سزا کے خاتمے کی تحریک پر سماعت کے پیشگی نوٹس کا حق فراہم کرتا ہے، اور اس حق کی خلاف ورزی ہی من لی کے خاندان کے معاملے میں ہوئی، سید کی سابق گرل فرینڈ اور ہائی سکول کی ہم جماعت جو دو دہائیوں سے زیادہ پہلے فوت ہو گئی تھی۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اس کے بھائی ینگ لی کو سماعت سے صرف ایک کاروباری دن دینا “کیلیفورنیا میں رہنے والے مسٹر لی کو ذاتی طور پر سماعت میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے ناکافی وقت تھا اور ضروری تھا کہ وہ سماعت میں دور سے شرکت کریں۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ عدنان سید کے مقدمے میں متعدد سنگین مسائل سامنے آئے، ان کی سابق گرل فرینڈ کے قتل میں ڈیفنس نے ممکنہ طور پر 2 دیگر مشتبہ افراد کو کبھی ظاہر ہی نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس مقدمے کو اس وقت توجہ حاصل ہوئی جب پوڈ کاسٹ ‘سیریل’ نے ان کے جرم کے حوالے سے شکوک و شبہات ظاہر کیے۔عدنان سید اب 42 برس کے ہوچکے ہیں، انہوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے ہی یونگ لی کو قتل نہیں کیا، جن کی عمر اس وقت 18 سال تھی، جب اسے 1999 میں بالٹی مور کے ایک پارک میں گلا دبا کر مارنے کے بعد دفن کردیا گیا تھا۔بالٹی مور کی کورٹ کے جج میلیسا فن نے عدنان سید کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظربند رکھنے کا حکم دیا اور مقدمے کا نیا ٹرائل شروع کرنے کا کہا۔عدنان سید عدالت سے مسکراتے ہوئے باہر آئے، تاہم انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here