سخنور شکاگو کے زیر اہتمام ’’حریم نعت‘‘ عالمی مشاعرہ کا انعقاد

0
140

 

31اکتوبر زوم کے توسط سے منعقدہ عالمی مشاعرے میں اکناف عالم کے نامور شعراء
شریک ہونگے، مشاعرہ شکاگو کے وقت کے مطابق دن 11 بجے شروع ہوگا

 

شکاگو(پاکستان نیوز) الی نائے کی معروف و فعال ادبی و علمی تنظیم سخنور شکاگو کے زیر اہتمام بارہواں عالمی (نعتیہ) مشاعرہ 31 اکتوبر کو دن گیارہ بجے بذریعہ زوم ایپ منعقد ہوگا، سخنور کے روح رواں عابد رشید کے مطابق حریم نعت سے موسوم اس مشاعرے میں شکاگو اور دیگر ریاستوں کے علاوہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، کینیڈا و خلیجی ممالک سے ممتاز شعراء و شاعرات شرکت کرینگے، قابل ذکر شعراء میں حامد امروہوی، تاجور سلطانہ، غلام مصطفی انجم، سیمیں برلاس، ڈاکٹر منیر الزماں منیر، مولانا محمد خان، نذر نقوی، نورین طلعت اروبا و دیگر شامل ہونگے، مشاعرہ یو ٹیوب اور فیس بک پر سخنور شکاگو کے پیج پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here