انور رومی کی ہمشیرہ شہناز حسن کراچی میں وفات پا گئیں

0
192

 

بڑی بہن کے انتقال کی اطلاع پر انور رومی سے کمیونٹی کی تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت و اعلیٰ درجات کیلئے دعا، مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین کراچی میں عمل میں آئی

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان نیوز شکاگو کے ادارتی رکن انور علی رومی کی بڑی بہن اور مقبول شوبز اسٹار شارق رومی کی پھوپھی محترمہ شہناز حسن اتوار 25 اکتوبر کو ناسازی طبیعت کے باعث دار فانی سے رخصت ہو گئیں، انا للہ وانا علیہ راجعون، مرحومہ شہناز حسن کی رحلت کراچی (پاکستان) میں ہوئی اور نماز جنازہ شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی، مرحومہ نے دو بیٹے نوید حسن اور شیراز حسن، بیٹیاں سائمہ معین(مونا) اور عظمیٰ زاہد،بہوؤں، دامادوں، پوتوں، پوتی، نواسہ نواسیوں، بھائیوں، بھاوجوں، بہنوں، بہنوئیوں اور ان کی اولادوں کے علاوہ سینکڑوں عزیز و اقارب کو سوگوار چھوڑا ہے، مرحومہ کے انتقال کی خبر پر امریکہ، پاکستان، بھارت اور دیگر اکناف عالم سے احباب و اقرباء ہمدردوں اور بہی خواہوں نے انور رومی، شارق رومی اور مرحومہ کے افراد و خاندان سے بالذات اور بذریعہ پیغامات اظہار تعزیت نیز مرحومہ کی مغفرت و اعلیٰ علین میں بلند درجات کی دعا کی۔ مسجد عائشہ دیوان ایونیو میں مرحومہ کیلئے دعائے بخشش و مغفرت بھی کی گئی، ادارہ پاکستان نیوز انور رومی کی ہمشیرہ کے انتقال پر لواحقین کے غم میں یکساں شریک ہے اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت و جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نیز لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کرتا ہے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here