ماحولیات کی بہتری: پاکستان کیلئے اعزاز

0
129

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پر ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو’چیمپئن فار نیچر‘ قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو چیمپئن فارنیچر کا اعزاز ورلڈ اکنامک فورم نے دیا، پاکستان کو یہ اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت کئی ماحول دوست اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ گرین پاکستان مہم بھی شروع کی گئی جب کہ رواں سال شجر کاری مہم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئندہ سال جون تک پاکستان میں ایک ارب درخت اگا چکے ہوں گے اور 5 سال میں 10 ارب درخت کے ٹارگٹ کے قریب پہنچ جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here