44بھارتی بینک منی لانڈرنگ میں ملوث

0
168

 

 

پیرس (پاکستان نیوز) دوسروں پرالزام لگانےوالا بھارت خود کٹہرے میں آگیا، عالمی سطح پر ایک بار پھر رسوائی کا سامناکر ناپڑگیا، مودی سرکار کا بھانڈا پھوٹ گیا،بھارت دہشتگردوں کا سہولت کار اور منی لانڈر بھی ہے ، فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے ، رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،ان بینکوں میں پنجاب نیشنل بینک،کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک اور بینک آف بروڈا شامل ہیں، بھارتی بینکوں نے 3201غیرقانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ، 2011 سے 2017 تک بھارتی بینکوں نے 5.3ارب ڈالرزکی منی لانڈرنگ کی جس کے لیے بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈز وصول کیے یا آگے بھجوائے اور ان بینکوں کی بیرون ملک برانچز کو استعمال کیا گیا، پیسہ دہشتگردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا،یہ پیسہ کہاں گیا،کس نے استعمال کیا؟سوالات اٹھ گئے ،منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے سمگلر ملوث ہیں،سونے اور ہیرے کو بھی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، انڈین پریمیرلیگ میں بھی منی لانڈرنگ کی جا رہی ہے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی رپورٹ بینکوں نے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ میں جمع کرائی۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی، کیا یہ رقم ایسے گروپس کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی ہے ؟بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورہ آریا نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے لوگوں کوپیسے دیں، کیا یہ رقم پاکستان کے خلاف اس مقصد کے لیے استعمال کی جارہی ہے ؟۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here