کورونا اموات :37 لاکھ سے متجاوز

0
126

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 800 سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 37 لاکھ 64 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 37 ہزار 538 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 87 ہزار 405 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 66 لاکھ 44 ہزار 757 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 203 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 4 ہزار 374 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 88 ہزار 680 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 81 لاکھ 3 ہزار 491 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 46 ہزار 784 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 339 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 72 ہزار 629 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 425 ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here