کرونا کے کیسوں میں 30 فیصد کمی

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کرونا وائرس کے ہفتہ وار کیسوں کی تعداد میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، مارچ 2020کے بعد کرونا کیسز میں کی روزانہ کی تعداد 15000تک پہنچ گئی ہے ۔ڈائسیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی ) کے ڈائریکٹر روشیلے ویلنسکے نے بتایا کہ ہمارے پاس اعدادو شمار کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد یومیہ 15 ہزار 600کے قریب ہے جوکہ انتہائی کم ترین سطح ہے ۔نیویارک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے بتایا کہ کرونا وائرس شروع ہونے سے اب تک یہ کرونا متاثرین کی کم ترین شرح ہے جوکہ خوش آئند بات ہے ، دی برائن لہر شو کے دوران انٹرویو کے موقع پر ڈی بلاسیو نے بتایا کہ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد پر آگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here