نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے ، منگل کی رات جاری کی گئی، ٹریول ایڈوائزری میں زور دے کر کہا گیا کہ ظواہری کی موت کے بعد امریکہ مخالف تشدد کے زیادہ امکانات ہیں، ہفتے کے آخر میں قائم مقام القاعدہ رہنما کے کابل سیف ہاؤس پر امریکی افواج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں مارے گئے تھے ،موجودہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد گروپ دنیا کے متعدد خطوں میں امریکی مفادات کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس احتیاط میں امریکی سرزمین پر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا حوالہ نہیں دیا گیا یا بیرون ملک کسی خاص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی پھر بھی امریکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اغوا، ہائی جیکنگ، اور بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ خودکش کارروائیاں اور قتل، سبھی ممکن ہیں۔یہ اعلان صدر جو بائیڈن کی جانب سے اس قتل کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایئر ویوز پر جانے کے صرف 24 گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، اس حقیقت کی وجہ سے کہ 11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں دہشت گرد رہنما کا اہم کردار تھا۔محکمہ خارجہ کا خیال ہے کہ 31 جولائی 2022 کو ایمن الظواہری کی موت کے بعد امریکہ مخالف تشدد کے امکانات زیادہ ہیں۔موجودہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے متعدد خطوں میں امریکی مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں۔