کرسمس پر کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے ،برطانوی میڈیا

0
95

 

لندن (پاکستان نیوز) برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈان کے مساوی ٹئیر فور بھی متعارف کروادی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ٹئیر فور کا اطلاق لندن سمیت ساتھ ایسٹ کے علاقوں میںہوگیا، کرسمس پر 5 روز کیلئے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقوں میں غیر ضروری اشیا کی دکانیں، جم اور ہیر ڈریسر بند رہیں گے، ٹئیر فور میں لوگ کام پر جانے، ورزش اور ایجوکیشن یا چائلڈ کئیر کیلئے گھر سے نکل سکیں گے۔ بورس جانسن نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو کرسمس ببل بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں صرف کرسمس والے دن 3 گھرانوں کے افراد مل سکیں گے، ٹئیر فور ہر نظر ثانی 30 دسمبر کو ہوگی، لوگ نئے نیو ائیر پر بھی قواعد کا خیال رکھیں۔بورس جانسن نے ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو گھر سے باہر رات گزارنے اور بیرون ملک جانے سے بھی گریز کا مشورہ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here