کورونا جنگلی حیات کی مارکیٹ سے پھیلا:آسٹریلوی وزیراعظم

0
190

ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ آسٹریلیا اپنا موقف تبدیل کرنے کے متعلق سوچے ، اسکارٹ

سڈنی(پاکستان نیوز)آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ چین میں کورونا کی وبا جنگلی حیات کی مارکیٹ سے پھیلی۔گزشتہ روز انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ کینبرا حکومت اپنے اس موقف میں کوئی تبدیلی پیدا کرے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس چین کی وائرلوجی لیبارٹری سے پھیلا۔ وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے بھی ایسے ہی دعویٰ کا اظہار کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلانے میں چینی حکومت نے دانستہ کوشش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here