صد ر پی ٹی آئی ضمیر خان نے اہم عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دیدی

0
563

یقین ہے کہ مختلف و اہم عہدوں پر جن ساتھیوں کی نامزدگی و تقرریاں کی گئی ہیں، وہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے، ضمیر خان ، شاہد رضا رانجھا
اپنی ذمہ داریوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، نیویارک اسٹیٹ میں پارٹی کو مضبوط و موثربنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے:عہدیداران

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستا ن تحریک انصاف نیویارک کی جانب سے نیویارک چیپٹرز میں پارٹی کے اہم ساتھیوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اہم عہدوں پر ان کی نامزدگیاں کر دی گئی ہیں۔ عہدیداران کی نامزدگیوں اور تقرری کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے صدر ضمیر خان کی منظوری سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل شاہد رضا رانجھا نے کرتے ہوئے نوٹفیکیشن بھی جاری کر دئیے ہیں۔ ان نوٹفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نیویارک چیپٹر کے لئے رانا جاوید کو(سیکرٹری فنانس)،نئیر عباس کو (پبلک ریلیشن کوارڈی نیٹر)، وسیم سید کو(سیکرٹری انفارمیشن)، حنا رحمان کو(سیکرٹری ویمن)، شاہد اصغر رانجھا کو(کوارڈی نیٹر ، مین ہیٹن بورو)، چوہدری اسلم ڈھلوں کو (کوارڈی نیٹر، پبلک ریلیشنز)،ظفر چیمہ کو (ہیڈ سوشل میڈیا) ، حسن خان کو (جوائنٹ سیکرٹری) ، سید المدار حسین شاہ کو (سوشل میڈیا کوارڈی نیٹر) ، عبدالواحد (پی ٹی آئی ایکٹوسٹ) ، فائق صدیقی کو (پبلک ریلیشن مینیجر) ، راو¿ شاہد کو (سوشل میڈیا ایڈوائزر)، خرم آقاش کو(پریذڈینشل اسسٹنٹ ، سیکرٹری انٹرل افئیرز)، زوہیر خان کو (ڈیجیٹل میڈیا مینیجر) ،چوہدری قیصر مصطفی بھٹہ کو (کوارڈی نیٹر بروکلین بورو)،عامر آفریدی کو (سیکرٹری یوتھ ) ،نعمان بٹالوی کو (ممبرشپ کوارڈی نیٹر)، ڈاکٹر افضال ملہی کو (چیف کوارڈی نیٹر پروفیشنل ونگ ) ،اور غلام مصطفی کو کوارڈی نیٹر(برونکس) نامزد(و مقرر) کیا گیا ہے۔ ان عہدیداروں کی تقرری کے نوٹفیکیشن کی نقول پارٹی قیادت کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ضمیر خان پریذیڈنٹ ، شاہد رضا رانجھا سیکرٹری جنرل ،ایاز خان سینئر وائس پریذیڈنٹ اور رضا دستگیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضا دستگیر منتخب ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر حسین خان اور سیکرٹری جنرل شاہد رضا رانجھا نے اپنے بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ پارٹی میں مختلف و اہم عہدوں پر جن ساتھیوں کی نامزدگی و تقرریاں کی گئی ہیں، وہ پارٹی کو مضبوط و فعال بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے وڑن کو آگے بڑھانے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے نامزد عہدیداران کی جانب سے پاکستان تحریک انصا ف نیویارک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئی ہے اور جو اعتماد کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور نیویارک سٹیٹ میں پارٹی کو مضبوط و موثربنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حال ہی میں ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن میں ضمیر حسین خان کے پینل نے نیویارک سٹیٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پارٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت جن اہم عہدوں پر انتخاب کے بعد اب منتخب قیادت کو پارٹی میں اہم عہدوں پر ساتھیوں کی نامزدگی و تقرری کا اختیار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کی جانب سے پارٹی کے تمام ساتھیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے موجودہ بحران میں کمیونٹی اور دکھی انسانیت کی ہر ممکن مدد کریں اور پاکستان میں مستحق ہم وطنو کو بھی اس مشکل وقت میں یااد رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here