پاکستانی برآمدات میں 35فیصد اضافہ

0
147

اسلام آباد( نیوز) امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے۔ 9 ارب ڈالرز کی پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ۔ گذشتہ سال پاکستانی برآمدات سات ارب ڈالر،اس سال دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں امریکہ سے درآمدات 3 ارب،گذشتہ سال کی درآمدات 2.4ارب ڈالر تھیں۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالرہوگیا ہے جبکہ گذشتہ سال یہ تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر رہا۔ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کو بڑی تجارتی کثرت (ٹریڈ سرپلس) حاصل ہے۔ امریکہ میں پاکستانی برآمدات میں متاثر کن اضافہ دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کے ضمن میں ایک ٹرینڈ سیٹر ہے۔آئندہ تین سال میں پاکستان امریکہ تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تجارت کے بے شمار استعداد کے اعتبار سے پھر بھی میانہ ہے۔9ارب ڈالر کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالر جبکہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہیں۔ پاکستان سے1.4ارب ڈالر کی آئی ٹی مصنوعات امریکہ برآمد کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here