ترکیہ ؛ دنیا کا قدیم ترین کیلنڈر دریافت

0
34

لندن (پاکستان نیوز) برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے ترکیہ میں دنیا کا قدیم ترین کیلنڈر دریافت کیا ہے جسے تقریبا 12 ہزار سال قبل ستون پر تراشا گیا تھا۔انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق تر کیہ میں اناطولیہ کے پہاڑوں میں واقع گوبیکلی ٹیپے کے مقام پر دریافت ہونے والے نظام الاوقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ یونان میں تاریخوں کو دستاویزی شکل دینے سے 10 ہزار سال قبل درست طریقے سے تاریخوں کا ریکارڈ رکھا کرتے تھے۔ یونان میں ڈیڑھ سو سال قبل مسیح سے تاریخوں کا ریکارڈ رکھا جاتا تھا۔ان نشانات کا تجزیہ کرتے ہوئے ایڈنبرا یونیورسٹی کی ٹیم نے اس مقام کے ایک ستون پر وی کی شکل میں بنی 365 علامتیں دریافت کیں جن میں سے ہر علامت ایک دن کو ظاہر کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here