امریکہ :ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

0
110

نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی وائرس ڈیلٹا ویرینٹ نے امریکا میں تباہی مچادی، دو ہفتوں میں ایک لاکھ 18 ہزارکے قریب کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر فرانسس کولنز کہتے ہیں کہ کورونا کے خلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچار ہے، عوام کو ویکسین لگانے میں سْستی دکھائی گئی، جس کی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں جس مقام پر ہونا چاہیے تھا، وہاں نہیں ہے۔آسٹریلیا اور چین میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاوجاری ہے جبکہ نیو سائوتھ ویلز نے لاک ڈائون دیہی علاقوں تک بڑھادیا ہے۔روزانہ ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آنے لگے ہیں ، نئے اعدادو شمار کے مطابق رواں برس فروری کے بعد جولائی میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، تین روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ گئے ہیں جس سے کرونا کیسز کی شرح فی ہفتہ 35 فیصد بڑھ گئی ہے ۔چار جولائی کے بعد کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کرونا سے متاثر افراد کے ہسپتال لائے جانے کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here