نیویارک (پاکستان نیوز) بیس بال بیٹ سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے منہاٹن کے مسلم شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس نے سی سی ٹوی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ہے ، مسلم امریکن 36 سالہ کریم عزیزی پر غیرقانونی ہتھیار رکھنے، تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق دونوں میں جھگڑے سے قبل سخت الفاظ میں تکرار ہوئی تھی جس کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔پولیس کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے حملے کی فوٹیج میں 47 سالہ متاثرہ شخص کو دکھایا گیا ہے، جو بے گھر ہے، اس کے سر میں چوٹ لگی ہوئی ہے اور وہ فٹ پاتھ پر گرا ہوا ہے۔حملہ آور شخص پہلے اپنی پتلون میں بلے کو ایڈجسٹ کرتا دکھائی دیا، جس کے ہینڈل کو اس کی سویٹ شرٹ سے ڈھکا ہوا تھا، اور وہ پیچھے سے غریب شہری کے پاس چلا گیا اور حملہ کر دیا۔