جنرل باجوہ کے اصرار پر عمران روس کے دورہ پر گئے، عمران اگرا

0
118

نیویارک(پاکستان نیوز) عمران خان کے قریبی ساتھی، ممتاز کاروباری شخصیت اور صدر عارف علوی سے پرائیڈ آف پاکستان کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عمران اگرا نے بتایا کہ انہوں نے مختلف امریکی کانگریس کے اراکین اور سینٹروں سے رابطے کر کے انہیں باور کروانے کی کوشش کی ہے کہ عمران خان کا دورہ روس ان کا یکطرفہ فیصلہ نہیں تھا بلکہ ملٹری لیڈر شپ نے انہیں اصرار کر کے روس جانے کا کہا تھا تاکہ پاک روس تعلقات جو کچھ عرصہ سے پیچیدہ ہو چکے تھے ان میں توازن قائم کیا جائے، اس مد میں کچھ حلقوں کی جانب سے امریکی انتظامیہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ جنرل (ر) باجوہ کے اصرار پر عمران خان روس گئے تھے، ایوان بالا کے اراکین کو چاہیے کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کو کہیں کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کیونکہ عمران امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنے کے حق میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here